گورنر سندھ عمران اسمائیل ڈیفکلیریا سپر لیگ فائنل میں بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کر رہے ہیں
PR
24 Jan 2019
گورنر سندھ عمران اسمائیل ڈیفکلیریا سپر لیگ فائنل میں بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کر رہے ہیں
کراچی ۔ جنوری 2019 - 15 جنوری سے کراچی میں جاری ڈیفکلیریا سپر لیگ اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہو چکی ہے جن کا فائنل کراچی میں معین خان اکیڈمی میں کھیلا جا رہا ہے۔ 8 دن تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں 42 ٹیموں نے حصہ لیا اور شاندار کرکٹ کے مقابلے دیکھنے کو ملے۔
فائنل میں شائقین اور کھیلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانے گورنر سندھ عمران اسمائیل خصوصی طور پر شرکت کر رہے ہیں جو کہ نہ صرف براہِ راست میچ دیکھیں گے بلکہ ٹورنامنٹ کی انعامی تقریب میں انعامات بھی تقسیم کریں گے۔ ڈیفکلیریا سپر لیگ کے اختتامی مراحل میں آج فائنل سمیت 3 میچ کھیلے جائیں گے۔ ilaan.com نے بطورِ میڈیا پارٹنر ڈیفکلیریا سپر لیگ میں ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کیں جس کو عوام کی جانب سے کافی سراہا گیا۔ فائنل کی تفصیلات اور خصوصی تصاویر ilaan.com کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر دیکھی جا سکیں گی۔
Also Read: DEFCLAREA Super League Continues to Draw Crowd from Around the City
Recent News

ADB approves $2m grant for Sindh coastal resi...
30 Oct 2023

CDA to launch Residential scheme for Overseas...
09 Oct 2023

DHA Multan Announces Extension of Deadline fo...
04 Oct 2023

LDA commences construction work on Babu Sabu-...
26 Sep 2023
