Development work has been started on the Gulab Devi underpass. DG LDA has reviewed the construction work and test the piling process on the underpass under construction.
According to details, regular work has been started on the Gulab Devi underpass. DG LDA Ahmed Aziz Tarar visited the Gulab Devi underpass project under construction on this occasion. Chief Engineer LDA Abdul Razzaq Chauhan, Project Director Mirza Inam, Usman Nazar, and other officers were present.
The Chief Engineer LDA briefed the DG LDA on the project. The DG LDA reviewed the pile testing process while also instructing the project contractor Sachal Sarko to complete the work on time and with planning. The DG LDA directed to ensure safety measures during construction works and to start piling along the metro track on Ferozepur Road.
DG LDA Ahmed Aziz Tarar said that work on new megaprojects of the city would be completed in time and the law of constructing ramps for persons with disabilities during construction of plazas in the city would also be implemented in all cases.
گلاب دیوی انڈر پاس پر باقاعدہ کام کاآغاز کردیا گیا،ڈی جی ایل ڈی اےنے زیر تعمیر انڈر پاس پر تعمیراتی کام اور ٹسٹ پائلنگ کے پراسیس کا جائزہ لیا، ڈی جی ایل ڈی اے کافیروز پور روڈ پرمیٹرو ٹریک کےساتھ پائلنگ شروع کرنےکاحکم۔
تفصیلات کےمطابق گلاب دیوی انڈر پاس پر باقاعدہ کام کاآغاز کردیا گیا، ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے زیر تعمیر گلاب دیوی انڈر پاس منصوبے کا دورہ کیا ، اس موقع پر۔ چیف انجنئیر ایل ڈی اے عبدالرزاق چوہان ، پراجیکٹ ڈائریکٹر مرزا انعام ، عثمان نذر سمیت دیگر افسران موجود تھے ۔ چیف انجنئیر ایل ڈی اے کی جانب سےڈی جی ایل ڈی اے کو منصوبے پر بریفنگ دی گئی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے پائل ٹسٹنگ کے پراسیس کا جائزہ لیا جبکہ منصوبے کے کنٹریکٹر سچل سارکو کو بھی کام بروقت اور پلاننگ کے ساتھ مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے تعمیراتی کاموں کے دوران حفاظتی اقدامات یقینی بنانے اورافیروز پور روڈ پرمیٹرو ٹریک کےساتھ پائلنگ شروع کرنےکاحکم دیا ۔
ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ کا کہناتھاکہ شہر کے نئے میگا پراجیکٹس پر کام بروقت مکمل کیا جائے گا ،شہرمیں پلازوں کی تعمیر کےدوران معذور افراد کے لئےریمپس تعمیر کرانے کے قانون پر بھی ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے گا۔