Lahore: Three hundred days` deadline has been fixed for the three mega projects in Lahore as LDA issued work orders for all three projects.
According to the details, a deadline of 300 days has been fixed for the three mega projects in Lahore. LDA has issued work orders for the three projects. Sheeranola Gate Flyover will be completed in 300 days.
Gulab Devi Underpass will also be completed in 300 days at a cost of Rs 1.22 billion.
The present government had completed the four-month project in just six months by announcing three months for Lal Shahbaz Qalandar underpass.
This month, the LDA issued work orders for all three mega projects and started the 100-day deadline.
The Punjab Government had fixed the prices for Shahkam, Sheeranwala Gate Flyover lands. The notifications have been issued after determining the rates of commercial and residential lands.
The land will be purchased. The commercial land of Defense Road, Tamuhalnawal, Multan Road has been fixed at Rs. 2 lac 20 thousand.
The average sale price of Mohalnawal is Rs. 453,825 per marla, and the average sale price of Jalliana is Rs. 452,571 per marla. Commercial land will be purchased at Rs. 3 million per marla.
لاہور: لاہور میں تینوں میگا پروجیکٹس کے لئے تین سو دن کی میعاد طے کردی گئی ہے کیونکہ ایل ڈی اے نے تینوں منصوبوں کے ورک آرڈر جاری کردیئے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق لاہور شہر کے تینوں میگا پراجیکٹس کے لئے تین سو روز کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی،ایل ڈی اے نے تینوں پراجیکٹس کے ورک آرڈر جاری کردیئے۔دو ارب 54کروڑ کی لاگت سے شاہکام فلائی اوور،2 ارب 63 کروڑ کی لاگت سے شیرانولہ گیٹ فلائی اوور تین سو روز میں مکمل ہوگا۔
ایک ارب 22 کروڑ کی لاگت سے گلاب دیوی انڈر پاس بھی تقریباً تین سو روز میں مکمل ہوگا،عجلت میں رواں سیزن کے مون سون کو بالائے طاق رکھ کر منصوبوں کی کھدائی کا فیصلہ، یادرہےشہباز شریف کےدور میں شہر کے انڈر پاس اور فلائی اوور منصوبےسو روز میں مکمل کرکے عوام کے لئے کھولے جاتے رہے ہیں۔
موجودہ حکومت نے چار ماہ کے منصوبےلعل شہباز قلندر انڈر پاس کے لئے تین ماہ کااعلان کرکے بمشکل چھ ماہ میں مکمل کیا تھا،رواں ماہ ایل ڈی اے نے تینوں میگا پراجیکٹس کے ورک آرڈرجاری کرکے سو دن کی ڈیڈ لائن کا آغاز کرادیا۔
پنجاب حکومت نےشاہکام ،شیرانوالہ گیٹ فلائی اوور کی اراضی کیلئےقیمتوں کا تعین کیا تھا،کمرشل،رہائشی اراضی کےریٹس کاتعین کر کےنوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا ہے،شاہکام فلائی اوورمنصوبے کیلئے2موضع جات کی 89کنال اراضی کےریٹس کا تعین کیاگیا ہے،موضع موہلنوال، جلیانہ اورموہلنوال ہاؤسنگ سوسائٹی کی اراضی خریدی جائے گی،
ڈیفنس روڈتاموہلنوال ملتان روڈکی کمرشل اراضی کاریٹ4لاکھ30ہزارمقرر اورموہلنوال اورجلیانہ کی رہائشی اراضی کا ریٹ2 لاکھ 20ہزارمقرر کیا گیا ہے۔
موہلنوال کی ایوریج سیل پرائس4لاکھ53ہزار825روپے فی مرلہ اورجلیانہ کی ایوریج سیل پرائس 4لاکھ52ہزار571روپے فی مرلہ ہے جبکہ شیرانوالہ فلائی اوورکیلئےنولکھا کی 22کنال اراضی ایکوائر کی جائےگی،شیرانوالہ فلائی اوورمنصوبے کیلئےاراضی ریٹس اورنج لائن منصوبےکےماڈل پرلگائےگئے ہیں۔
موضع نولکھا کی رہائشی اراضی کا ریٹ 24لاکھ روپے فی مرلہ مقرر ،کمرشل اراضی 30 لاکھ روپے فی مرلہ میں خریدی جائے گی۔