Lahore: The third balloting of plots in LDA's mega housing project is delayed once again.
According to details, allotment of plots for hundreds of file holders awaiting ballot in LDA City is pending. The LDA set March 31 for the third ballot. Prior to this, the dates of January and February were also canceled by setting different dates.
Those who took files in LDA City have become frustrated due to lack of ballot. The return of the Director on deputation of LDA City has also become a major reason. With the new director having double charge, the problems have started to increase while the layout plan of the Iqbal sector is yet to be finalized. According to Additional DG Urban Planning Rana Tika Khan, the new date will be announced later.
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا میگا رہائشی پراجیکٹ مشکلات کا شکار، کبھی کورونا تو کبھی وزیراعظم کی آمد میں تاخیر، پلاٹوں کی تیسری بیلٹنگ ایک بار پھر منسوخ کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے سٹی میں بیلٹنگ کے منتظر سینکڑوں فائل ہولڈرز کے لئے پلاٹوں کی الاٹمنٹ لٹک گئی ہے۔ ایل ڈی اے نے تیسری بیلٹنگ کے لئے اکتیس مارچ کی تاریخ مقرر کی تھی۔ اس سے قبل جنوری اور فروری کے ماہ میں بھی مختلف تاریخیں مقرر کرکے منسوخ کی جاتی رہیں۔
ایل ڈی اے سٹی میں فائلیں لینے والے بیلٹنگ نہ ہونے سے مایوسی کا شکار ہوگئے ہیں ۔ایل ڈی اے سٹی کے ڈیپوٹیشن پر ڈائریکٹر کی واپسی بھی بڑی وجہ بنی ہے۔ نئے ڈائریکٹر کے پاس دوہرا چارج ہونے سے مسائل میں اضافہ شروع ہوگیا ہے جبکہ اقبال سیکٹر کا لے آوٹ پلان بھی فائنل ہونا باقی ہے۔ ایڈیشنل ڈی جی اربن پلاننگ رانا ٹکا خان کے مطابق نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔